روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتے ہیں اگر پاکستانی حکومت ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے اور یہ صرف ایک بہانہ ہے کہ پاکستان کے پاس روسی خام تیل کو ٹریٹ کرنے کیلیے ریفائنریز نہیں ہیں۔
Post Top Ad
بدھ، 27 جولائی، 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہنما یسٰین ملک کو پیہم تشدد پر مزمت
بدھ، 6 جولائی، 2022
عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ
کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18جولائی تک توسیع کردی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کیےگئے تھے
منگل، 5 جولائی، 2022
شہریوں کیلئے اچھی خبر،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
ویب ڈیسک: حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جنرل مینیجر (جی ایم) کا کہنا ہے کہ کراچی، خیبر پخونخوا اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تقریباً 100 اسٹورز کھولے جائیں گے۔
جی ایم یوٹیلیٹی اسٹورز عنایت اللہ دولہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سمری تیار کررہے ہیں۔
بعدازاں وزارت صنعت و پیدوار سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کی جائے گی۔
بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈ نگ
ویب ڈیسک:بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی
ذرائع کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اتوار، 3 جولائی، 2022
عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری 03
وزیراعظم شہباشریف نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 8 سے 12 جولائی بروز جمعہ تا منگل ہوں گی۔
قبل ازیں کابینہ ڈویژن نے عید قرباں کیلئے صرف تین چھٹیاں دیئے جانے کی سمری ارسال کی تھی، کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق 10 سے 12 جولائی تک عید چھٹیوں کی تجویز تھی۔
:سورس
منگل، 28 جون، 2022
عمران خان نے بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل بتا دیا
عمران خان نے بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی بحرانوں کا واحد حل بتا دیا۔نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ آپ کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے زرداری اور شریف خاندان باہر پڑے اپنے آدھے اربوں ڈالر لےآئیں تو معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں جب کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف و شفاف فوری انتخابات!عمران خان نے کہا کہ یہ باہر جاکر ہاتھ پھیلا رہےہیں کوئی فری لنچ نہیں دے گا کوئی مفت میں مدد نہیں کرتا،یہ اب ہماری قومی سلامتی داؤ پر لگائیں گے، پچھلے 2ماہ سے پنجاب میں حمزہ شریف کی غیر آئینی حکومت بیٹھی ہے شکر ہے عدالت نے انھیں بےنقاب کردیاہے اب نظرآرہاہے کہ پنجاب میں حمزہ کی حکومت نہیں رہےگی پولیس اور بیوروکریسی کو پیغام دیتاہوں انھوں نے رہنا نہیں ہے ،غیرقانونی کام کئے تو تنخواہ دار لوگوں کیلئے مشکلات آئیں گی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مہنگائی کی تھی توہمیں حکومت میں رہنےدیا جاتا ہم پریشر بھی برداشت کررہے تھے اور آئی ایم ایف پروگرام بھی چل رہاتھا ہمارے دور میں کورونا نے تباہی مچائی ،عالمی سطح پر قیمتیں بھی مہنگی ہورہی تھیں بجلی کے منصوبےانھوں نے لگائے پھر بھی ہم سستی بجلی دےرہے تھے ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی ، آئی ایم ایف کا دباؤبرداشت کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آٹا اور گھی کی قیمتیں دیکھ لیں، ابھی تو لوگوں کے بجلی کے بل آنے ہیں اپنی چوری اور این آر او کہ ذہن استعمال کریں کہ مہنگائی کم کیسے کرنی ہے میری قوم سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج ہم سب کا حق ہے جمہوریت میں پرامن احتجاج کا ہمارا آئین حق دیتا ہے 2 جولائی کو اسلام آباد میں شام کوتاریخی اورپرامن احتجاج کریں گے کوئٹہ کراچی لاہور ملتان جیسے بڑے شہروں میں بھی پرامن احتجاج کیا جائے گا توڑ پھوڑ کرنے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ، پرامن احتجاج کریں گے۔
ہفتہ، 25 جون، 2022
عید الاضحی کب ہوگی ؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی
عید الاضحی کب ہوگی ؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی
ویب ڈیسک:ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند 29 جون کو دکھائی دینے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا کہ ذوالحجہ کی پہلی تاریخ30 جون کومتوقع ہے جبکہ سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ 8 جولائی جمعہ اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 9 جولائی کو متوقع ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ حتمی تاریخ کے تعین کا اعلان سپریم کورٹ کو موصول ہونیوالی رویت ہلال کی شہادتوں کے بعد ہی کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی۔
جمعرات، 23 جون، 2022
پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب میں درج ذیل 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری
پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب میں درج ذیل 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری!
▪️سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ
▪️وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ
▪️ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ
▪️ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ
▪️شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ
▪️ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ
▪️ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ
▪️ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ
▪️ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ
▪️ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ
▪️ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ
پیر، 13 جون، 2022
اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد: ایندھن اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایرلائنز کی جانب سے اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے
کراچی سے پی آئی اے کا اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46ہزار 600 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسی طرح لاہور سے پی آئی اے کا ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ کرایہ 4لاکھ 58ہزار 716 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 6لاکھ 67ہزار روپے سے بڑھ گیا ہے۔
لاہور سے پی آئی اے کا شارجہ کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 13ہزار روپے 927 تک بڑھ گیا جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 9ہزار روپے تک ہوگیا۔
لاہور سے پی آئی اے کا دمام کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 35ہزار 222 روپے تک پہنچ گیا
عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی :ڈینئل گنیشن روسی سفیر
عمران خان ایماندار آدمی ہیں، ان کی حکومت کو کیوں گرایا گیا؟ روسی سفیر نے بڑی وجہ بتا دی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں موجود روس کے سفیر ڈینئل گنیش نے کہا ہے کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔ ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آ تے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق سوال پر ڈینئل گنیش نے کہا صدر پیوٹن خیریت سے ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، میں مغربی میڈیا کی روس کے حوالے سے خبروں پر کبھی یقین نہیں کرتا۔روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے کہا روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔ان کا کہنا تھا یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ہماری خود مختاری پر حملہ تھا، نیٹو کی روس کی سرحدوں پر نقل وحرکت شروع ہوگئی تھی جو ہمارے لیے خطرہ تھی۔دو روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو سی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا تھا پاکستان حکومت رابطہ کریگی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے، سابق وزیر اعظم کے دورہ روس میں تیل کی تجارت پر بات ہوئی تھی۔قو نصل جنرل نے کہا تھا سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا، روس پر پابندیاں پاکستان سے تجارتی تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔
اتوار، 12 جون، 2022
جمعہ، 10 جون، 2022
سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران تیل کی تجارت پر بات ہوئی تھی، روسی قونصل جنرل
کراچی: روسی قونصل جنرل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہِ روس کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی تاہم پاکستان سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا تھا۔
روسی قونصل خانے میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہے، یوکرین کے ساتھ تنازع کا فوری حل نظر نہیں آرہا ہے جبکہ یوکرین بھی امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے اور اہم امید کرتے ہیں کہ تجارتی معاملات اور تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کریں گے۔
عمران خان کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہمارے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر دل رنجیدہ ہے۔ عمران خان نے عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کی
اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔
عامرلیاقت کا اپنے بچوں کے لیے آخری پیغام 💔
عامر لیاقت کا اپنے بچوں کے لیے آخری پیغام 💔
" میرے پیارے بچو! ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہنا اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے سوا کچھ نہ لانا، میں نے آپ کو پالنے میں بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس 50 روپے بھی نہیں تھے اس کے باوجود میں نے ایک اردو کمپوزر کے طور پر کام کرتے ہوئے آپ کو کسی پریشانی سے نہیں گزرنے دیا۔
اللہ تعالیٰ کی نظر میں ماں اور باپ دونوں کا درجہ بلند ہے۔ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہیں کہ یہ "احمد" جو بہت بڑا انجینئر ہے اور یہ "دعا" جو کہ سب سے بڑی گرافک ڈیزائنر ہے اور فن کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے یہ ان کے والد کا جنازہ جا رہا ہے، میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اپنی ماں کا ہمیشہ احترام کرنا کیونکہ وہ تمہاری ماں ہے.
سلامت رہو اور مشکلات سے لڑتے رہنا
تمہارا بابا عامر لیاقت حسین 💔"
جمعرات، 9 جون، 2022
عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے کیا وصیت کی تھی؟
عامر لیاقت نے مرنے سے قبل کیا وصیت کی تھی ؟چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چھیپاویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کی وصیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال پہنچنے سے تقریباً 15 سے 20 منٹ پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔رمضان چھیپا نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد ان کے سارے معاملات میں ہی دیکھ رہا ہوں، عامر لیاقت نے وصیت میں کہا تھا کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میرے والدین کے ہمراہ دفن کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ مرنے کے بعد میرے کفن دفن کے معاملات آپ ہی دیکھیے گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔
محمد جنید انوار چوہدری ممبر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری
معاون خصوصی وزیر اعظم ممبر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری
معاون خصوصی محمدجنید انوار کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کاہوگا
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کراچی میں انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی
کراچی: (روشن صبح نیوز) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئےذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔عامر لیاقت حسین کےانتقال کے سبب قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی، عامرلیاقت حسین سےمتعلق اطلاع ایک بجےملی،عامرلیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے تھے، گھرمیں عامر لیاقت کے ساتھ 2 ملازم رہائش پذیر تھے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کچھ عرصے سے الزامات کی زد میں تھے اور انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی تھی اور تیسری بیوی نے ان پر مختلف الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ملک کے بڑے نجی ٹی وی چینلز سے منسلک رہے تھے وہ مشہور ٹی وی میزبان تھے اور رمضان المبارک میں طویل ٹرانسمیشن کرنے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم یہ تعلق 2020 تک برقرار رہا۔ایم این اے عامر لیاقت حسین نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی تاہم فروری 2022 میں انہوں نے بھی عامر لیاقت سے خلع لے لی۔5 فروری 2022 کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے انہوں نے تیسری شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی اور دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔عامر لیاقت حسین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایم کیو ایم سے کیا تھا، وہ 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے تھے۔مارچ 2018 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم مارچ 2022 میں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔عامر لیاقت حسین کے سوگواران میں ایک بیٹا اور بیٹی ہیں