عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے کیا وصیت کی تھی؟ - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 9 جون، 2022

عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے کیا وصیت کی تھی؟

 

عامر لیاقت نے مرنے سے قبل کیا وصیت کی تھی ؟چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا بھی میدان میں آگئے 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چھیپاویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کی وصیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال پہنچنے سے تقریباً 15 سے 20 منٹ پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔رمضان چھیپا  نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد ان کے سارے معاملات میں ہی دیکھ رہا ہوں، عامر لیاقت نے وصیت میں کہا تھا کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میرے والدین کے ہمراہ دفن کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ مرنے کے بعد میرے کفن دفن کے معاملات آپ ہی دیکھیے گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge