آج موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 25 جون، 2022

آج موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 


ویب ڈیسک:ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 جون سے مون سون کا پہلا اسپیل براستہ تھرپارکر سندھ میں داخل ہوگا  جس کے بعد 2 یا 3 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ممکن ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge