Roshan Subh News روشن صبح : کھیل -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

کھیل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 19 جنوری، 2022

پی ایس ایل 7: امپائرز و ریفریز کا اعلان، رنجن مدوگالے بھی شامل

جنوری 19, 2022 0

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرز اور ریفریز کے پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے بھی پی ایس ایل کے ریفریز پینل میں شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ، پاکستان کے محمد جاوید، علی نقوی اور افتخار احمد بھی میچ ریفریز کے پینل میں شامل ہیں۔ 
امپائرز پینل میں مائیکل گف اور رچرڈ النگ ورتھ شامل ہیں جبکہ پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ 
اسی طرح عمران جاوید، امتیاز اقبال، ناصر حسین، شوزب رضا اور ولید یعقوب بھی امپائرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1038768
مزید پڑھیں

محمد عامر نے پی ایس ایل 7 کو اپنے لیے بہت اہم قرار دے دیا

جنوری 19, 2022 0

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں سیزن ان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لے کر مزید محنت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے اس کا جواب دوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے اللّٰہ کرتا ہے۔

ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے کپتان ہیں۔

مزید پڑھیں

منگل، 18 جنوری، 2022

محمد عامر نے پی ایس ایل 7 کو اپنے لیے بہت اہم قرار دے دیا

جنوری 18, 2022 0

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں سیزن ان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لے کر مزید محنت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے اس کا جواب دوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے اللّٰہ کرتا ہے۔

ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے کپتان ہیں۔

مزید پڑھیں

کپتان کو پرسکون رہنا پڑتا ہے، شاہین شاہ آفریدی

جنوری 18, 2022 0

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تسلیم کیا ہے کہ فاسٹ بولرز کا انداز جارحانہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ان میں غصہ بھی آتا ہے ، لیکن جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو پھر آپ کو ان چیزوں پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتان کو پرسکون رہنا پڑتا ہے ، پر سکون رہتے ہوئے سب سے کام لینا پڑتا ہے، اس کے ساتھ مجھے یہ بھی اندازہ ہے کہ مجھے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کرنا ہے ، میری پرفارمنس بہتر ہو گی تو میں دوسروں سے ان کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کروں گا۔

فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتانی کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ،ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ، اس کا دباؤ نہیں ہوتا بس ذمہ داری لینا پڑتی ہے ، مجھے محمد حفیظ کی وجہ سے خاصی مدد مل رہی ہے ، وہ سینئر کھلاڑی ہیں ، میں ان سے پوچھتا ہوں اور سیکھتا ہوں جس کا مجھے فائدہ ہو رہا ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیمپ اچھا رہا ، دستیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی ، مجھے کھلاڑیوں کو اور کھلاڑیوں کو مجھے سمجھنے کا موقع ملا ۔

انہوں نے کہاکہ کیمپ میں محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی کے ہونے کا بہت فائدہ ہوا ہے۔
https://jang.com.pk/news/1038670

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 7: امپائرز و ریفریز کا اعلان، رنجن مدوگالے بھی شامل

جنوری 18, 2022 0

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرز اور ریفریز کے پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے بھی پی ایس ایل کے ریفریز پینل میں شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ، پاکستان کے محمد جاوید، علی نقوی اور افتخار احمد بھی میچ ریفریز کے پینل میں شامل ہیں۔ 
امپائرز پینل میں مائیکل گف اور رچرڈ النگ ورتھ شامل ہیں جبکہ پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ 
اسی طرح عمران جاوید، امتیاز اقبال، ناصر حسین، شوزب رضا اور ولید یعقوب بھی امپائرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1038768
مزید پڑھیں

Post Top Ad

Noble Knowledge