Roshan Subh News روشن صبح : مہنگائی -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

مہنگائی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مہنگائی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 10 جون، 2022

ماموں کانجن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے پیش نظر بارات گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اوراونٹھوں پر دلہن لینے گئی

جون 10, 2022 0




ماموں کانجن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے پیش نظر  بارات گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اوراونٹھوں پر دلہن لینے گئی 
مہنگائی کے باعث دولہا اور دلہن کے خاندانوں نے مشترکہ ولیمہ کیا جس میں بھی روٹی گوشت کی بجائے مہمانوں کو صرف مشروب اور مٹھائی پیش کی کئی


نمائندہ ماموں کانجن(عمردرازبلوچ)ضروریات زندگی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے قوم کو دوبارہ پتھر کے زمانے میں دھکیلنا شروع کر دیا ہے جسکی ایک مثال ماموں کانجن (فیصل اباد)کے گاؤں511گ ب میں دیکھنے کو ملی ہے پٹرولیم کی قیمت میں انتہائی اضافہ سے جہاں موٹر سائیکل سوار سائیکل گاڑی کا مالک پبلک ٹرانسپورٹ اور چنگچی رکشہ والے گدھا رکشہ پر منتقل ہو گئے ہیں وہیں ماموں کانجن میں ایک بارات بھی گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اوراونٹھوں پر دلہن لینے گئی ہےجبکہ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے باعث دعوت ولیمہ میں پر تکلف کھانے کی بجائے مہمانوں کی  صرف پانی اور مٹھائی سے تواضح کی تفصیلات کے مطابق فیصل اباد کے نواحی قصبہ ماموں کانجن کے گاؤں چک511گ ب میں محمد خاں کورائی کے بیٹے مزمل سلطان کی بارات میں دولہا سمیت تمام باراتیوں کو کاروں کی بجائے گھوڑوں اور اونٹھوں پر سوار کر کے دلہن کے گھر لیجایا گیا دولہا کے والد اور ماموں سلطان ثاقب کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے پیش نظر کارکا کرایہ جہاں پانچ ہزار تھا وہاں رینٹ اے کار والے دس ہزار مانگنے لگے جس بنا پر انہوں نے فیصلہ کیا کی ایک تو باراتیوں کی تعدادکو مختصر کیا جائے اور باراتیوں اور دولہا کوکاروں کی بجائے گھوڑوں اور اونٹھوں پر لیجایا جائے (جو ہمارے گاؤں میں اکثر لوگوں کے گھروں میں موجود ہیں) جس سے جہاں کاروں کے کرایہ کی بچت ہو گی وہیں بلوچوں کی پرانی روائتی ثقافت بھی دوبارہ سے زندہ ہو سکے گی دولہا کے چچا طالب حسین کورائی نے بتایا کہ کمر توڑ مہنگائی کے باعث دولہا اور دلہن کے خاندانوں نے مشترکہ ولیمہ کیا جس میں بھی روٹی گوشت کی بجائے مہمانوں کو صرف مشروب اور مٹھائی پیش کی کئی دولہا کے والد محمد خاں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر انہوں نے سادگی سے شادی کی لیکن وہ بہت خوش ہیں کہ مقروض ہونے سے بچ گئے اگر دوسرے لوگ بھی شادیوں میں سادگی اپنا لیں تو بہت سی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے
 
مزید پڑھیں

Post Top Ad

Noble Knowledge