Roshan Subh News روشن صبح : پولیس -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

پولیس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پولیس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 23 جون، 2022

اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوںپر پٹرولنگ کریں گے

جون 23, 2022 0

 


اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوںپر پٹرولنگ کریں گے


اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوںپر پٹرولنگ کریں گے،
پولیس نے پارکس، ہائیکنگ ٹریلز ، کچے راستے، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار راستوں پرگھڑ سوار دستے تعینات کر دیئے ،پولیس ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا نظام موثر بنانے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاک و چا بند دستے تعینات کیئے گئے ہیں ، گھڑ سوار دستے وہاں تعینات ہوں گے جہاں ایگل اور فالکن گاڑیاں کارآمد نہیں ہیں ،گھڑ سوار دستے پٹرولنگ کیساتھ کیساتھ عوام میں اپنا بہتر (Image)بھی بنائیں گے
مزید پڑھیں

جمعرات، 9 جون، 2022

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آنے والے ڈی پی اوکو سلا می دی

جون 09, 2022 0

 




ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آنے والے ڈی پی اوکو سلا می دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(رائے عرفات کالیہ) میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا شعیب محمود نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد رمضان نے نئے آنے والے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پولیس لائن میں استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آنے والے ڈی پی اوکو سلا می دی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے پولیس ریسورس مینجمنٹ سنٹر، پولیس ڈرائیونگ سکول،متفرق سٹور،وردی گودام،کوت،کوارٹر گارڈاور میگزین روم کا وزٹ کیا۔ متفرق سٹور کے وزٹ کے دوران ڈی پی او ٹوبہ نے متفرق سٹور میں موجود سامان کی جانچ پڑتال کی اس کے ساتھ ساتھ وردی گودام میں موجود سٹاک کی تعداد کوالٹی اور معیار کو بھی چیک کیا اس کے علاوہ انچارج کوت سے اسلحہ اور ایمونیشن کے متعلق سوالات کیے اور کوت پر موجود اسلحہ کی تعداد اور صفائی کو چیک کیا۔پولیس ڈرائیونگ سکول کے وزٹ کے دوران ڈرائیونگ کی تربیت دینے والے ٹریفک سٹاف سے ملاقات کی۔
اس کے بعد ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے ڈی پی او کمپلیکس ٹوبہ میں تمام بر انچز کا وزٹ کیا اور برانچزہیڈز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ٹیم ورک کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ہمیشہ ایک اچھی ٹیم کے طور پر کام کریں محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
مزید پڑھیں

شعیب محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعنیات کر دیا گیا

جون 09, 2022 0


شعیب محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ٹوبہ ٹیک سنگھ تعنیات کر دیا گیا 

شعیب محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا.

مزید پڑھیں

Post Top Ad

Noble Knowledge