پی ایس ایل 7: امپائرز و ریفریز کا اعلان، رنجن مدوگالے بھی شامل - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 18 جنوری، 2022

پی ایس ایل 7: امپائرز و ریفریز کا اعلان، رنجن مدوگالے بھی شامل


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرز اور ریفریز کے پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے بھی پی ایس ایل کے ریفریز پینل میں شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ، پاکستان کے محمد جاوید، علی نقوی اور افتخار احمد بھی میچ ریفریز کے پینل میں شامل ہیں۔ 
امپائرز پینل میں مائیکل گف اور رچرڈ النگ ورتھ شامل ہیں جبکہ پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ 
اسی طرح عمران جاوید، امتیاز اقبال، ناصر حسین، شوزب رضا اور ولید یعقوب بھی امپائرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1038768

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge