بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈ نگ - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 5 جولائی، 2022

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈ نگ

 


ویب ڈیسک:بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔


پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی  میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی

ذرائع کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge