ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 14 جون، 2022

ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز

 



انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو باضابطہ طور پر بند کردیا جائے گا۔


مائیکرو سافٹ کمپنی نے 27 سال قبل 1995 میں ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ براؤزر کو متعارف کرایا تھا جو اس وقت کا اکیلا براؤزر تھا اور کئی سالوں تک انٹرنیٹ کی پہچان بنارہا تاہم سن 2004 میں موزیلا نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر 2004 میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر استعمال ہورہا تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge