اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا - Roshan Subh News روشن صبح -->

Roshan Subh News روشن صبح

ہر پل روشن خبر کے ساتھ

تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

 

عثمان جاوید ملک: پاکستان یموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ 2018 میں عوامی حمایت سے محروم جعلی حکومت وجود میں آئی اور پی ڈی ایم نے یہ طے کیا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی سامنے آیا اور یہ سب جماعتوں نے طے کیا کہ استعفے کب اور کیسے دینے ہیں یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Noble Knowledge